کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر ایک تھیلے میں بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساو¿تھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے بیگ میں آئی ای ڈی ڈیوائس تھی، بم کو 2 کنٹرولڈ دھماکوں سے ناکارہ بنا دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بم میں دو کلو گرام بارودی مواد تھا جس کا وزن 5 کلو گرام تھا۔ ڈی آئی جی ساو¿تھ کا کہنا ہے کہ مشکوک بیگ کی اطلاع صبح 9 بجے ملی، مشکوک بیگ ٹرین میں سیٹ کے نیچے رکھا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین پشاور سے کینٹ اسٹیشن پہنچی تھی۔
Leave feedback about this