پاکستان جرائم

کراچی میں 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی میں 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی میں 9 اور دس محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ۔محکمہ داخلہ سندھ نے امن وامان سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کراچی میں 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کے حکم سے خواتین ،بچوں ، معذور افراد اور بزرگوں کو استثنا ہوگا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے اسلحہ ساتھ لیکر چلنے کے تمام اجازت نامے بھی معطل کردیئے گئے ہیں۔محکمہ داخلہ مطابق محرم سے متعلق اجتماعات کے علاوہ ہر قسم کے جلسے جلوس پر پابند ی عائد کردی گئی ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image