کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سات سال کی بچی اندھی گولی کا نشانہ بن گئی ، نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن اور بفرزون کے قریب ممکنہ طورپر روڈ کے دوسری جانب سے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ۔بچی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھی کہ اچانک گولی آکر اس کے سر میں لگ گئی ۔بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ دم توڑ گئی ۔بچی کے رشتے دار سہیل اختر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کے والد اسے اسکول چھوڑنے جارہے تھے کہ اچانک گاڑی کا پچھلا شیشہ ٹوٹا اور گولی بچی کے سر میں جالگی ۔
Leave feedback about this