کراچی: گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، گرفتار دہشتگردوں میں فرہاد،حاجی رحمان اور محمد صغیر شامل ، گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، ملزمان نے 3 جون 2024 کو سہراب گوٹھ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔ فائرنگ سے کانسٹیبل محمد یاسین شہید جبکہ کانسٹیبل سلمان عباس زخمی ہوگیا تھا ، واقعہ کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی مولانا بشیر گروپ سے ہے ، ملزمان نے انکشاف کیا کہ مولانا بشیر نے انہیں پولیس پر حملے کا ٹاسک دیا تھا ۔
Leave feedback about this