جرائم

کراچی ، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ، 3 شدید زخمی

کراچی ، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ، 3 شدید زخمی

کراچی میں مبینہ ٹاو¿ن تھانے کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مٹھائی اور دودھ کی دکانوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم ملزمان نے مٹھائی اور دودھ کی دکانوں پر فائرنگ کی۔ملزمان کی فائرنگ سے دکاندار عبدالباری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شخص محمد ایوب ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔واقعے میں زخمی ہونے والے 3 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں، جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کے بھائی عبدالباری نے کہا کہ ہمارا تعلق کسی جماعت سے نہیں ہے۔دودھ کی دکان کے زخمی ملازمین نے بتایا کہ حملہ آور ماسک پہنے ہوئے تھے اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image