کراچی کے علاقے اعظم بستی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں دو موٹرسائیکل سوار ملزمان کو کار سے اترنیوالے شخص پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔کار میں سوار دوسرے شخص نے بھی ملزمان پرفائرنگ کی ، مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ سلمان کو دھمکیاں مل رہی تھیں اسے تعاقب کے بعد قتل کیاگیا ہے۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے ایک درجن سے زیادہ خول ملے ہیں ۔ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا دوست کامران زخمی ہوا ہے ۔
Leave feedback about this