کراچی، شارع فیصل پر تیز رفتار کار الٹ گئی، نوجوان جاں بحق کراچی میں شاہراہ فیصل پر صدر تھانے کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ریسکیو کے مطابق تھانہ صدر کے قریب شاہراہ فیصل پر تیز رفتار ڈرائیور بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گیا۔حادثے کے باعث کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ کار میں سوار 2 نوجوانوں میں سے ایک موقع پر ہی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ اشعر اور زخمی کی 19 سالہ تیمور کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو حکام نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔
کراچی، شارع فیصل پر تیز رفتار کار الٹ گئی، نوجوان جاں بحق

کراچی، شارع فیصل پر تیز رفتار کار الٹ گئی، نوجوان جاں بحق