ادارتی پسند

کراچی،حیدر آباد اور دادو میں 15جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہونگے،حکومت سندھ

سیہون حادثے پر پنجاب حکومت نے سیاست کرنے کی کوشش کی:سندھ حکومت

کراچی:سندھ حکومت نے کراچی،حیدر آباد اور دادو میں بلدیاتی انتخاتات ملتو ی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا ہے۔کراچی میں حکومت سندھ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ،شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے باقی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات معمول کے مطابق ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کسی کے احتجاج اور دھمکی پر نہیں کیا گیا تاہم ایم کیو ایم کو حلقہ بندیوں پر تحفظات تھے۔یہ فیصلہ سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔سندھ حکومت نے کراچی سمیت حیدر آباد،دادو میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے۔الیکشن کمیشن کو آئین کی شق 10کے تحت خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ سندھ کے باقی اضلاع میں بلدیاتی الیکشن معمول کے مطابق ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کو جو تحفظات ہیں انہیں حکومتی سطح پر حل کرینگے کیونکہ وہ ہماری اتحادی جماعت بھی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image