بالی ووڈ اداکارہ کاجول دیوگن کی والدہ اور سینئر اداکارہ تنوجا آئی سی یو میں صحت یاب ہونے کے بعد گھر واپس پہنچ گئیں۔ 80 سالہ سینئر اداکارہ تنوجا کو بڑھاپے اور مختلف بیماریوں کے باعث گزشتہ اتوار کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انہیں علاج کے لیے انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں داخل کرایا گیا تھا۔تاہم طبیعت میں بہتری آنے پر انہیں گزشتہ رات ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جس کے بعد سینئر اداکارہ ممبئی میں اپنی رہائش گاہ منتقل ہو گئیں۔سینئر اداکارہ تنوجا کا شمار 60 اور 70 کی دہائی کی مقبول ترین اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے۔انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1950 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنی والدہ شوبھنا سمرتھ کی ہدایت کردہ پہلی فلم ‘ہماری بیٹی’ سے کیا۔انہوں نے ہندی اور بنگالی فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
کاجول کی والدہ اداکارہ تنوجا صحت یاب، گھر پہنچ گئیں
- by web_desk
- دسمبر 19, 2023
- 0 Comments
- 968 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this