پاکستان

ڈی جی رینجرز سندھ کا سجاول ، ٹھٹھہ اور بدین کی ساحلی پٹی کا ہنگامی دورہ

ڈی جی رینجرز سندھ کا سجاول ، ٹھٹھہ اور بدین کی ساحلی پٹی کا ہنگامی دورہ

ڈی جی رینجرز سندھ نے شاہ بندر سجاول ، ٹھٹھہ ، اور بدین کی ساحلی پٹی کا ہنگامی دورہ کرکے شہریوں کے محفوظ انخلا ءکی ہدایات دیدیں۔ڈی جی رینجرز سندھ نے سرحدی سیکٹر کمانڈرز اور ونگ کمانڈرز کے اجلاس کی صدارت کی ۔ڈی جی رینجرز سندھ کی ہدایت پر ساحلی علاقوں کے عوام کی محفوظ مقامات پر منتقلی بھی جاری ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز اور سول انتظامیہ کی جانب سے عوام کے محفوظ انخلاءکیلئے لاﺅڈ سپیکر پر اعلانات بھی کرائے گئے ڈی جی رینجرز نے فری میڈیکل کیمپ ،امدادی اشیاءکی منظم ترسیل اور ڈسٹرکٹ سطح پر سول انتظامیہ کیساتھ کنٹرول روم قائم کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image