ڈینگی کے وار جاری و ساری ہیں، جڑواں شہروں میں ڈینگی سے مزید 117 افراد متاثر ہو گئے۔
راولپنڈی ضلع میں ڈینگی کی مزید 62 افراد میں تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ایک جگہ کو چاروں طرف سے بند کر دیا گیا ہے، اور 57 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر5 جگہوں کو 12 ہزار روپے کے جرمانے، اور 119 نوٹس جاری کیے گئے، شہر کے تینوں سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 190 مریض داخل تھے جن میں 137 میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے، ہولی فمیلی ہسپتال میں 55، بے نظیر ہسپتال میں 75، اور ضلعی ہسپتال میں 60 مریض زیر علاج تھے، جن میں سے 3 کی حالت نازک تھی۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے وار سے 55 مریضوں کے اضافے سے تعداد 4695 تک پہنچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پمز میں 26، وفاقی ہسپتال میں 7، بے نظیر ہسپتال میں 4، ہولی فیملی میں 6 اور نجی ہسپتالوں میں 12 مریض داخل ہوئے۔
Leave feedback about this