جرائم

ڈیرہ اسماعیل خان میں 7 سالہ بچے کو رشتہ دار نے ذبح کر دیا، ملزم گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان میں 7 سالہ بچے کو رشتہ دار نے ذبح کر دیا، ملزم گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان سے دو روز سے لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش مل گئی۔

پولیس کے مطابق بچے کے والد نے اپنے رشتہ دار پر اغوا کا الزام لگایا تھا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ 7 سالہ حسین اللہ کے والد نے دو روز قبل درخواست دی تھی کہ وہ میر بادشاہ کالونی میں واقع اپنے گھر سے عثمان ٹاؤن منتقل ہو رہا تھا، اسی دوران اس کا بچہ لاپتہ ہو گیا۔

پولیس کے مطابق بچے کو ذبح کیا گیا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے