ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے رہنما پی ٹی آئی خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن میں خدیجہ شاہ کو تیس دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔خدیجہ شاہ کو ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پر نظر بند کیاگیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق خدیجہ شاہ نو مئی کو پرتشدد کارروائیوں میں شریک رہیں خدیجہ شاہ دوبارہ امن وامان کی صورتحال خراب کرسکتی ہیں ۔