پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اس بات کا دعویٰ پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے جاری کیے گئے بیان کے ذریعے کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پولیس کے چھاپوں کی وج سے گھر میں موجود نہیں تھیںعندلیب عباس کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل یاسمین راشد کے شوہر اور دیور کو بھی گرفتار کیاگیا تھا ۔ انہوں نے مزید بتایا یاسمین راشد کے شوہر کی طبعیت خراب ہونے پر انہیں چھوڑ دیا گیا تھا ، تاہم ان کا دیور اب بھی پولیس کی حراست میں ے ۔ پی ٹی آئی رہنما یہ بھی بتایا کہ یاسمین راشد یاکیولری گراﺅنڈ میں روپوش تھیں ۔
Leave feedback about this