امریکی ڈالر کی پرواز مسلسل جاری ہے جبکہ پاکستانی روپیہ اپنی قدر کھورہاہے آج صبح کاروبار کے آغا ز سے ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے پچاس پیسے کا ہوگیا ہے ۔گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکے دوران مثبت رحجان دیکھنے میں آرہاہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سو انڈیکس 82 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 39 ہزار 770 پر آگیا ہے ۔گذشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 687 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔

Leave feedback about this