چینی صدر کے پاکستان کی حمایت میں بیان پر بے حد مشکور ہوں ، وزیراعظم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

چینی صدر کے پاکستان کی حمایت میں بیان پر بے حد مشکور ہوں ، وزیراعظم

چینی صدر کے پاکستان کی حمایت میں بیان پر بے حد مشکور ہوں ، وزیراعظم

چینی صدر کے پاکستان کی حمایت میں بیان پر بے حد مشکور ہوں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کی تکمیل کے دس سال مکمل ہونے پر چینی صدر کے پاکستان کی حمایت میں بیان پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔اس حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود اور سی پیک کو مثالی منصوبہ بنانا ان کے عزم کا عکاس ہے شہباز شریف نے کہا ہے کہ سماجی واقتصادی ترقی کے میدان میں سی پیک نے دس سال میں اہم سنگ میل طے کیے ، پاک چین اسٹریٹجک تعاون کے فروغ کیلئے چینی صدر کی کاوشوں کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے دوسرے دور کی کامیابی کیلئے مزید جوش و جذبے سے کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں

Exit mobile version