امریکا میں گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھادی ، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمے میں انہیں کے دست راست اور نائب صدر مائیک پنس اہم گواہ بن گئے ہیں مائیک پنس نے کہا ہے کہ جو شخص خود کو آئین سے ماورا سمجھتا ہو اسے صدر بننے کا کوئی حق نہیں ۔اپنے بیان میں سابق نائب صدر نے کہا کہ الیکشن نتائج کے روز اور اس کے بعد ٹرمپ نے جو بھی کہا وہ جھوٹ ہے اور ملکی آئین کیخلاف ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مجھ سے کہا کہ انہیں آ¾ین سے بھی اوپر رکھوںمائیک پنس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے گرد جمع احمق وکیل انہیں میٹھی میٹھی باتیں سنا رہے ہیں ایسا شخص کبھی امریکا کا صدر نہیں بننا چاہیے ۔