سابق وزیراعظم اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن ، میاں محمد شہباز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔شہبا زشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی ، چیف جسٹس کا گڈ ٹو سی یو اور وشنگ یو گڈ لک ،کاپیغام اسلام آباد ہائیکورٹ تک پہنچ گیا ، فیصلہ آنے سے پہلے ہی سب کو پتہ ہو فیصلہ کیاہوگا ، تو یہ نظام عدم کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ۔شہباز شریف نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ سے واضح پیغام مل جائے تو ماتحت عدالت یہ نہ کرے تو اور کیا کرے؟سابق وزیراعظم شہبا زشریف نے عمران خان کی رہائی کے موقع پر اپنے بڑے بھائی سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے بانی ، نواز شریف سے متعلق بھی بات کی ہے ۔
Leave feedback about this