اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر بندیال کا بینچ ڈی لسٹ کردیاگیا۔چیف جسٹس پاکستان کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہرمن اللہ بھی شامل تھے۔بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کردیے گئے ۔رجسٹر ار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، تاہم نوٹیفکیشن میں بینچ ڈی لسٹ کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں ۔بینچ کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کیے گئے تھے سپریم کورٹ کے بینچ نمبر دو کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کردی گئی ہے ۔جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی ہے ۔