چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے لیگل ٹیم اٹک جیل پہنچ گئی ۔نعیم پنجوتھا نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو ملاقات کیلئے درخواست دیدی۔ملاقات کیلئے وکلاءشعیب شاہین ، سمیر کھوسہ ، گوہر علی خان اور نعیم پنجوتھا کا نام شامل ہے۔ملاقات کیلئے عمیر نیازی اور علی اعجاز بٹر کا نام بھی لسٹ میں دیا گیا ہے ۔قانونی ٹیم توشہ خانہ کیس میں دائر اپیل پر چیئرمین پی ٹی آئی سے مشاورت کرنا چاہتی ہے۔اٹک جیل انتظامیہ کی اجازت پر وکلاءچیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرینگے ۔
Leave feedback about this