نواسہ رسول حضرت امام حسین اور ان کے جان نثار ساتھیوں کے چہلم پر ملک کے مختلف شہروں میں جوس برآمد ہوئے ۔کراچی میں چہلم امام حسین ؓ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اس سے قبل مرکزی مجلس نشتر پارک میں منعقد ہوئی ۔چہلم کے جلوس میں شرکت کیلئے شہر بھر سے قافلے پیدل نشتر پارک پہنچے مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہو ا۔شہر قائد میں چہلم امام حسین ؓ کے جلوس کی گزر گاہوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیاگیا تھا ۔

Leave feedback about this