پاکستان

پی ٹی آئی کے واثق قیوم بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

پی ٹی آئی کے واثق قیوم بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب، اپوزیشن امیدوارعلی حیدر گیلانی نے مقررہ وقت پر کاغذات جمع نہیں کرائے، اپوزیشن کے کسی اور امیدوار کی طرف سے بھی کاغذات جمع نہیں کرائے گئے تھے۔

پی ٹی آئی نے ڈپٹی سپیکر کیلئے واثق قیوم عباسی کو امیدوار نامزد کیا تھا اور انھوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، مسلم لیگ ن لیگ، پی پی اپوزیشن اتحاد نے علی حیدر گیلانی کو پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار نامزد کیا تھا، تاہم وہ مقررہ وقت پر اپنے کاغذ جمع نہ کروا سکے تھے۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔

واضح رہے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گئی تھی جس کے بعد ڈپٹی سپیکر کی نشست خالی ہو گئی تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image