شیر افضل مروت پر اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ایف آئی آر کے مطابق شیر افضل مروت نے گذشتہ روز پولیس کانسٹیبل پر تشدد کیا۔شیر افضل پر جان سے مارنے اور راستہ روکنے کی دفعا ت کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔گذشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کیس میں پیشی کیلئے شیر افضل مروت سپریم کورٹ پہنچے تو گیٹ پر شہری سے الجھ پڑے اور لڑائی بڑھ کر ہاتھا پائی کی نوبت آگئی تھی ۔شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ شہری نے انہیں بلاوجہ گالی دی اور وہ اس شخص کو نہیں جانتے تھے ۔