لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 میں کام کرنے والے بھارتی براڈ کاسٹرز کے ویزے منسوخ کر کے انہیں ملک بدر کر دیا گیا۔حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی براڈکاسٹ کمپنی میں شامل 23 بھارتی عملے کے ارکان کو ملک بدر کر دیا گیا، بھارتی شہریوں کو لاہور پولیس کی نگرانی میں واہگہ بارڈر کے ذریعے واپس بھارت روانہ کر دیا گیا۔
حکومت پاکستان نے بھارتی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ اداروں نے کارروائی مکمل کی۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بھارتی جارحیت اور معاندانہ رویے کے تناظر میں کیا گیا ہے تاکہ ملکی خودمختاری اور قومی وقار کا دفاع کیا جا سکے۔
یہ فیصلہ پاک بھارت کشیدگی اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا تاہم لیگ کی براڈ کاسٹنگ پر اس اقدام کا کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا، بورڈ نے فوری طور پر متبادل براڈ کاسٹرز کا انتظام کر لیا جو پی ایس ایل 10 کے باقی تمام میچز کو شیڈول کے مطابق براڈکاسٹ کریں گے۔
میچز کے انعقاد اور نشریات میں کوئی خلل نہیں آئے گا اور شائقین کرکٹ کو مکمل تفریح فراہم کی جائے گی۔
کھیل
پی ایس ایل میں کام کرنے والے بھارتی براڈ کاسٹرز کے ویزے منسوخ، ملک بدر
- by web_desk
- اپریل 27, 2025
- 0 Comments
- 357 Views
- 2 مہینے ago

Leave feedback about this