تازہ ترین

پیپلزپارٹی نے این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز مسترد کردی

پیپلزپارٹی نے این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز مسترد کردی

کراچی: این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز پیپلز پارٹی نے مسترد کر دی۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کی تجاویز سی ای سی نے منظور کی ہے، آئینی عدالت کے قیام سے متعلق بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی عدالت پر رائے یہ ہے کہ چاروں صوبوں کی برابر نمائندگی ہو، اس حوالے سے سی ای سی کا اجلاس آج نماز جمعہ کے بعد ہو گا جس میں آئینی عدالت پر حتمی فیصلہ کریں گے۔
27 ویں آئینی ترمیم بارے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہوا، صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شرکت کی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر پیپلزپارٹی کی قیادت بھی شریک ہوئی۔مجوزہ 27 ویں ترمیم کے نکات پر ارکان کو اعتماد میں لیا گیا، بلاول بھٹو نے سی ای سی کو تفصیل سے تمام تر معاملات پر آگاہ کیا، ذرائع کے مطابق ارکان سی ای سی نے زیادہ تر قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ پر بات کی۔
پارٹی قیادت نے صوبوں کے مالیاتی شیئر کے حوالے سے حکومتی تجاویز اور اپنی رائے سے آگاہ کیا، پیپلزپارٹی صوبائی خودمختاری پر اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم رہی، بیشتر ارکان نے بہبود آبادی کا محکمہ وفاق کو واپس کرنے کی مخالفت نہیں کی۔سی ای سی ارکان نے مجوزہ ڈرافٹ کی حمایت میں آرا دیں، چند اختلافی امور پر پارٹی قیادت سٹیک ہولڈرز سے بات کرے گی، سی ای سی نے دیگر پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا، مجوزہ آئینی ترمیم پر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مکالمہ کیا جائے گا۔وفاقی آئینی عدالت پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان ہم آہنگی ہے، مجوزہ ڈرافٹ میں پیپلزپارٹی کے قانونی ماہرین کی آرا پہلے ہی شامل ہیں، پیپلزپارٹی کی سیاسی کمیٹی بھی ستائیسویں ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ کا جائزہ لے چکی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image