پنجاب کے انتخابات 14 مئی کو کرانے کے سپریم کورٹ کے حکم کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس آج ہوگا۔چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ کے حکم بارے لائحہ عمل بنانے کیلئے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرینگے ۔گذشتہ روز سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی دی گئی آٹھ اکتوبر کی تاریخ غیر آئینی اور نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں پنجاب میں 14مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آٹھ اکتوبر کی تاریخ دیکر دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کے وکیل اورسینئر قانون دان عرفان قادر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت پنجاب میں الیکشن کا امکان رد کردیا۔

Leave feedback about this