آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 19 سیاستدانوں کو سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت انتخابات کے دوران اہم سیکیورٹی اجلاس ہوا، جس میں سیاستدانوں کو لاحق سیکیورٹی خطرات کی نشاندہی کی گئی۔ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 19 سیاستدانوں کو سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سیاستدانوں کے نام نہیں بتاسکتے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 92 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے تاہم پنجاب میں انتخابات کے لیے حالات سازگار ہیں۔