چین نے پاکستان اور ایران سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے دنیا Roze News
دنیا

چین نے پاکستان اور ایران سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے

چین نے پاکستان اور ایران سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے

چین نے پاکستان اور ایران سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے

چین نے پاکستان اور ایران سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ چین نے ایران اور پاکستان سے موجودہ صورتحال میں تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔چین کی وزارت خارجہ نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بنیں۔چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔اس سے قبل دفتر خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزیر امور خارجہ کو وزارت خارجہ میں طلب کیا تھا۔دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں جس کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا جائے گا۔

Exit mobile version