پنجاب میں سموگ صورتحال سنگین ، نظام زندگی مفلوج، تمام نجی و سرکاری سکول بند،لاہور ایک بار پھر آلودہ ترین شہر تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پنجاب میں سموگ صورتحال سنگین ، نظام زندگی مفلوج، تمام نجی و سرکاری سکول بند،لاہور ایک بار پھر آلودہ ترین شہر

پنجاب میں سموگ صورتحال سنگین ، نظام زندگی مفلوج، تمام نجی و سرکاری سکول بند

پنجاب میں سموگ صورتحال سنگین ، نظام زندگی مفلوج، تمام نجی و سرکاری سکول بند

لاہور: فضائی آلودگی سے تعلیمی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں، سموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر پنجاب کے تمام اضلاع میں نجی و سرکاری سکولز بند کر دیئے گئے۔رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر تمام اضلاع میں سکولز بند کر رہے ہیں، فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا، تعلیمی نقصان کا احساس ہے مگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام مجبورا اٹھا رہے ہیں۔
بچوں کو سموگ کے مہلک اثرات سے بچانے کیلئے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑا، عوام کو بھی شعور کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنائیں، انسداد سموگ کیلئے جو اپنے طور پر کیا جا سکتا ہے کم از کم وہ تو کریں۔حکومت بچوں اور عوام کی سیفٹی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، عوام تعاون کریں، آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیش نظر متبادل اسٹریٹیجی جلد لا رہے ہیں، سموگ کے باعث تمام سرکاری اور نجی سکولز 17 نومبر تک بند رکھے جائیں گے۔

Exit mobile version