پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں ، دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو اور ایم تھری مختلف مقامات سے جبکہ سیالکوٹ موٹروے کو لاہور سے سمبڑٹیال تک ٹریفک کیلئے مکمل بند کیاگیا ہے ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث لاہور اسلام آبا موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک ، موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک ، سیالکوٹ موٹروے کو لاہور سے سمبڑیال تک بند کیاگیا ہے۔دوسری جانب موٹروے ایم فور شام کوٹ سے پنڈی بھٹیاں تک اور موٹروے ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کردی گئی ہے ۔روڈ یوزر غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، گاڑیوں کے پیچھے فوگ لائٹس استعمال کریں ، معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں
پنجاب ، موٹروے کے مختلف سیکشنز دھند کے سبب بند

پنجاب ، موٹروے کے مختلف سیکشنز دھند کے سبب بند