آشوب چشم کیسز میں کمی کیلئے بند پنجاب کے اسکول 4 روز بعد آج کھل گئے ۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج سختی کیساتھ ایس اوپیز پر عمل درآمد کرایا جائیگا، اساتذہ گیٹ پر اسکول آنیوالے ہر بچے کی آنکھیں چیک کرینگے دوسری جانب پنجاب میں آشوب چشم کیسز میں بڑی کمی نہ آسکی اور 24 گھنٹوں میں آشوب چشم کے مزید نو ہزار 401 کیسز سامنے آئے ہیں ۔بہاﺅلپور میں زیادہ 1 ہزار 577 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، فیصل آباد اور ملتان میں 761 افراد متاثر ہوئے ہیں
Leave feedback about this