تازہ ترین

پرویز الٰہی سبکدوشی:پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ

imran parvaiz

لاہور:گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے اور اسمبلی کو تحلیل کرنے کے خلاف پی ٹی آئی اور ق لیگ نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے سبکدوشی کرنے اورچیف سیکرٹری کی جانب سے کابینہ کو تحلیل کرنے کے احکامات کے بعد پرویز الٰہی،سپیکر اسمبلی سبطین خان ا ور راجہ بشارت کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں وکلاء اور قانونی ماہرین بھی موجود تھے۔جنہوں نے گورنر کے احکامات پر مختلف قانونی نکات پر روشنی ڈالی اور آئندہ قدم اٹھانے کے حوالے سے قانونی مشورہ بھی دیا۔ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ کی جانب سے گورنر کے احکامات کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image