پرویزالٰہی کے وزیراعلیٰ منتخب ہوتے ہی پنجاب کی بیوروکریسی میں تبادلے شروع پاکستان Roze News
پاکستان

پرویزالٰہی کے وزیراعلیٰ منتخب ہوتے ہی پنجاب کی بیوروکریسی میں تبادلے شروع

چودھری پرویزالٰہی کے وزیراعلیٰ منتخب ہوتے ہی پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے شروع ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کو پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ پرنسپل سیکرٹری نبیل اعوان کو گورنر پنجاب کا پرنسپل سیکرٹری لگا دیا گیا ہے۔

پولیس میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسی طرح ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب عبدالجبار کو بھی عہدے سے معزول کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈی پی او جھنگ غیاث گل خان کو بھی وفاق جانے کا حکم صادر کر دیا گیا ہے

Exit mobile version