دلچسپ و عجیب

پرندے کے رکے بغیر13560کلو میٹر کا سفر مکمل کرلیا

پانی کی سطح پر دو پرندوں کے خوبصورت ڈانس کی ویڈیو وائرل

آسٹریلیا:سائنسدانوں کے زیر مشاہدہ ایک پرندے نے حیرت انگیز طورپر مختصر مدت میں لگ بھگ 13560کلو میٹر کا طویل فاصلہ طے کرلیا ہے جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کی ہے۔اگرچہ ہارٹیلڈ گوڈوٹ نامی پرندے طویل فاصلوں تک نقل مکان کرنے کے ماہر ہوتے ہیں اور زبردست رفتار سے ایک دوسرے براعظم پہنچ جاتے ہیں تاہم ماہرین نے ہارٹیلٹڈ گوڈوٹ نسل کے ایک نوجوان پرندے پر سینسر لگا کر اس کی پرواز نوٹ کی تو معلوم ہوا کہ وہ الاسکا سے اڑا اور ہزاروں کلو میٹر کا سفر کر کے آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ جا پہنچا۔اس دوران اس نے زمین پر قدم نہیں رکھا،غذا نہیں کھائی اور نہ ہی آرام کیا۔اس پرندے پر نشانی کے لئے ایک ٹیک لگایا گیا تھا جس کا نمبر234684ہے اور اس نے مجازی طورپر لندن سے نیو یارک تک کے ڈھائی چکر لگائے ہوں گے جو سیارہ زمین کے پورے گھیر سرکم فرینس کے ایک تہائی کے برابر بھی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image