پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختیار کی آج7ویں برسی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختیار کی آج7ویں برسی

کراچی:پاکستان ایئر فورس کی پہلی خاتون پائلٹ فلائنگ آفیسر مریم مختیار کی 7ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی شہادت کو7برس بیت گئے انہوں نے لڑاکا طیاروں کی تربیتی برواز کے دوران جام شہادت نوش کیا۔18مئی1992کو کراچی میں پیدا ہونے والی مریم نے مئی2012کو پاک فضائیہ کے132ویں جی ٹی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیار کی۔تربیت کے دوسرے مرحلے میں مریم پاک فضائیہ کے ان جانبازوں کی صف میں شامل ہونے جارہی تھی جنہوں نے سن65اور71کی جنگوں میں بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔

Exit mobile version