پاکستان کے تمام بلے باز ایک بار پھر ناکام ہو گئے، سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان کی مکمل بلے بازی ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئی، ابتدائی بلے بازوں بابر اور رضوان کے آوٹ ہوتے ہی ٹیم کارکردگی دکھانا بھول گئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے آغاز کیا، پاکستانی کی پہلی وکٹ 30 رنز پر گری، نیوزی لینڈ کے گیند باز بریس ویل نے محمد رضوان کو آوٹ کیا، وہ صرف 16 رنز بنا سکے، شان مسعود 14، شاداب خان 8، اور بابر اعظم 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ان کے بعد افتخار احمد 27، حیدر علی 8 اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے، جبکہ آصف علی 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اور یوں پاکستان کا مجموعہ 130 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ تک پہنچ سکا۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے 131 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں پورا کر لیا، فن ایلن نے 42 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، وہ شاداب خان کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہوئے، جبکہ دوسرے ابتدائی بلے باز ڈیون کونوے 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
Leave feedback about this