پاکستان معیشت و تجارت

پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول، اسحاق ڈار کی تصدیق

پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول، اسحاق ڈار کی تصدیق

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ چین کے بینک نے 70 کروڑ ڈالرز جمع کروادیئے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لکھا کہ ’چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے بھیجے جانے والے 70 کروڑ ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں‘۔اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ رقم چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہوچکا تھا۔ ذرائع کے مطابق رقم کی وصولی سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف سطح کے معاہدے اور پروگرام کے ٹریک پر آنے کے بعد مزید فنانسنگ ملے گی۔اس سے دو روز قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’چائنا ڈویلپمنٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان کو 70 کروڑ امریکی ڈالرز فنڈز بطور قرض دینے کی منظوری دے دی ہے جس کی بس رسمی کارروائی باقی ہے‘۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image