پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں پاکستان Roze News
پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس منا رہے ہیں، اسرائیلی جارحیت کے باعث حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت المقدس میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔بیت المقدس شہر تقریباً ویران ہے اور مسیحی برادری کا دل شکستہ ہے، مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ کوئی بھی جشن منانے کو تیار نہیں، ان کے دلوں میں کوئی خوشی باقی نہیں رہی۔کرسمس کی مرکزی تقریب ویٹی کن سٹی میں منعقد ہوئی جس میں پوپ فرانسس نے کرسمس کا تہوار سادگی سے منانے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ انصاف طاقت سے نہیں پیار سے ملتا ہے، ہماری دھڑکن بیت المقدس کے ساتھ ہے۔پوپ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین، اسرائیل اور یوکرین جنگ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔

Exit mobile version