پارلیمانی کمیٹی ججز تقرری کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے نام طلب تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پارلیمانی کمیٹی ججز تقرری کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے نام طلب

پارلیمانی کمیٹی ججز تقرری کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے نام طلب

پارلیمانی کمیٹی ججز تقرری کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے نام طلب

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی کو ایک خط لکھا ہے ،جس میں پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کیلئے4سینیٹرز کے نام مانگ لیے۔نام موصول ہوتے ہی 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی جائیگی۔پارلیمانی کمیٹی 3 سینئر ججز میں سے کسی ایک کو چیف جسٹس نامزد کریگی۔ آئین کے آرٹیکل 175 کی نئی ترمیم کے تحت یہ نام مانگے گئے ،علاو ی ازیں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بھی پارلیمانی لیڈرز سے نام مانگ لیے،4 سینیٹرز میں سے 2حکومت اور 2اپوزیشن سے ہوں گے۔اس کے علاوہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 8 ایم این ایز کے نام بھی پارلیمانی لیڈرز سے مانگ لیے ، اس حوالے سے سیکرٹری قومی اسمبلی کا پارلیمانی لیڈرز کو لکھا گیا خط سامنے آگیا،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جے یو آئی، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے بھی نا م مانگ لیے ۔

Exit mobile version