پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کی جنگ میں فتح حاصل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،غرورکا پہاڑہم توڑیں گے، اللہ ہمارا ساتھ دیگا۔ حکومت نے غیرآئینی ترمیم کرکے اپنی مرضی کا جج لگانے کا پروگرام بنایا ہے، ہم اپنی عدلیہ کوغلام نہیں بننے د یں گے، تحریک چلائیں گیاورمارچ بھی کریں گے،عوام نکلیں گے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ترمیم پاس کر کے ڈکیتی کی گئی، حکومت نے آزاد عدلیہ پرحملہ کیا ہے،ظلم، فرعونیت کے خلاف باہرنکل کر آزادی لیں گے، وقت قریب ہے دوہی راستے ہیں ، ڈواورڈائی،یہ نظریے حق اورسچ کی جنگ ہے، اب یہ جنگ جہاد کی شکل اختیارکرچکی، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب مرضی کے بندوں سے فیصلے کرائیں گے اادارے ترقی نہیں کرسکیں گے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان تنزلی کا شکار ہوا ہے
، ایسی ترمیم سے چند اشرافیہ کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔اس موقع پر وزیر اعلی ٰ کے پی نے مزید کہا کہ یہ غیرآئینی ترمیم ہے، جب عوام ہمیں مینڈیٹ دیگی تو ایسی ترمیم کو ختم کرینگے، وہ ترامیم لائینگے جس سے عوام کو فائدہ ہو،جنہوں نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا اس کو نہیں چھوڑیں گے، غدار،غدارہے جومجبورتھا وہ استعفیٰ دے دیتا، جنہوں نے اپنی وفاداریاں بدلی ان کو بھی معاف نہیں کیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس نے بے شما قربانیاں دی ہیں، پولیس اہلکاروں کے مسائل کو حل کرینگے،سب ملکر صوبے کی بہتری کیلئے کام کریں گے ۔