میکسکو: اپنی نوعیت کی انوکھی بلی کو جیل کی ایک بیرک سے آزاد کروا لیا گیا ہے جو مجرموں کے ایک گینگ کے قبضے میں تھی۔بغیربال کی سرمئی رنگت والی اس بلی پر گینگ نے اپنا علامتی ٹیٹو بھی گدوالیا تھا۔ فی الحال اس کی عمر ایک سال ہے اور اس کا کوئی نام بھی نہیں رکھا گیا ہے۔چند روز قبل میکسیکو کے شہر سیاڈاڈ ہوریز میں واقع سیریسو تھری نامی جیل پر چھاپہ مارا گیا اور بلی کو آزاد کروایا گیا۔ اس کے دونوں اطراف ٹیٹو موجود تھے جس میں سے ایک جھنڈے کی مانند دکھائی دیتا ہے۔ بلی پر ایک جگہ ’میڈ اِن میکسکو‘ بھی لکھا ہے۔ عموماً یہ الفاظ سینا لوا نامی گینگ استعمال کرتا ہے جو میکسکو میں مجرموں کا ایک بدنام زمانہ ٹولہ بھی ہے۔خیال ہے کہ بلی عادی مجرموں کے ہاتھ میں تھی جس کے ساتھ برا سلوک اور تشدد بھی کیا گیا ہے کیونکہ وہ بہت سہمی اور کمزور دکھائی دیتی ہے۔ اگرچہ اس بدنصیب بلی کے مستقبل کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے تاہم اسے یکم مارچ کو ایک خاندان کے حوالے کیا جائے گا جو اس بلی کو پال سکے گا۔
دلچسپ و عجیب
ٹیٹو والی بلی کوجیل میں گینگ کے چنگل سے آزاد کروا لیا گیا
- by Rozenews
- فروری 26, 2023
- 0 Comments
- 638 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this