تازہ ترین

ٹانک،فورسز کی بڑ ی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 7 دہشتگرد جہنم واصل

ٹانک،فورسز کی بڑ ی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 7جہنم واصل

ٹانک: ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا جس میںفتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت سات خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے 17 اور 18 دسمبر کی درمیانی شب ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ علی رحمان عرف مولانا طہ سواتی کو ہلاک کردیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران 7 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا
خارجی علی رحمان عرف مولانا طہ سواتی فنتہ الخوارج کے اہم سرغنہ مفتی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا، اس دہشت گرد نے 2010 میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیارکی، یہ شوری کااہم سرغنہ تھا اور سرغنہ قاری امجد عرف مفتی مزاحم کا قریبی ساتھی تھا۔ آپریشن کے دوران ایک خارجی نے گھر میں داخل ہوکر کمرے میں دو بچوں کو یرغمال بنایا، دہشت گرد نے فرار ہونے کے لیے خاتون کا لباس پہن لیاتھا، خارجی نے دونوں بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنیکی مذموم کوشش کی تاہم فورسز دونوں بچوں کی بحفاظت بازیاب کرایا اور خارجی کو بھی جہنم واصل کردیا۔
اہلِ علاقہ نے بچوں کی بحفاظت بازیابی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور شاندار خراج تحسین پیش کیا، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود سے بھری گاڑی بھی برآمد ہوئی، یہ بارودی مواد کسی بڑی دہشت گردی کے لیے استعمال کیاجانا تھا، قبل ازیں بھی فتنتہ الخوارج کے اہم سرغنہ کامیاب آپریشنز میں مارے جا چکے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image