تازہ ترین

وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی

دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد::وفاقی کابینہ نے 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی۔ دوران اجلاس وزیراعظم نے صدر مملکت کیساتھ ہونیوالی ملاقات سے کابینہ ارکان کو آگاہ کیا، کابینہ کو مولانا فضل الرحمان کی جانب سے موصول جواب بارے بھی بتایا گیا، آئینی ترمیم کے مسودے پر وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے بریفنگ دی، 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں بعض ترامیم کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ حکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، ڈیڈ لائن تک جواب نہ آنے پر پرانا ترمیمی مسودہ منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت مولانا فضل الرحمان کا جواب نہ آنے پر پرانا مسودہ منظور کرانے کیلئے تیار ہے۔وفاقی حکومت نے مسودہ کی منظوری سے متعلق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیغام بھجوا دیا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں ڈرافٹ کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image