وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف خصوصی فورس بنانے کا فیصلہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف خصوصی فورس بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف اسپیشلائزڈ فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی چوری تدارک کیلئے بنائی جانے والی فورس بجلی چوری کی روک تھام کیساتھ ساتھ ریکوری بھی یقینی بنائے گی۔یہ فورس گلی محلوں میں کنڈے لگا کر بجلی چوری میں ملوث ملزان کیخلاف کارروائی کرنے کی اہل ہوگی۔انڈسٹریل یونٹس میں بھی بڑے پیمانے پر بجلی چور ی کیخلاف کارروائی سپیشل فورس کی ذمہ داری میں شامل ہوگا۔وفاقی کابینہ سے باضابطہ طورپر منظوری کے بعد ہی اس فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

Exit mobile version