تازہ ترین معیشت و تجارت

وفاقی بجٹ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز منظور

وفاقی بجٹ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز منظور

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں معاشی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز منظور کر لی گئی۔بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی، اس سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے اور گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الانس دینے کی تجویز بھی زیر غور تھی۔
کم از کم اجرت میں بھی اضافہ کیا جائے گا، ایڈہاک ریلیف الانس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویز ہے، گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین زیادہ ریلیف کے منتظر ہیں، گریڈ 17 سے 22 والوں کو بھی ریلیف دینے کی تجویز ہے۔تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس سلیب میں بھی ردوبدل کر کے ٹیکس چھوٹ کی سالانہ حد 6 لاکھ روپے سے زائد کرنے کی تجویز ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کریں گے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image