وزیراعظم شہباز شریف کا عمران خان کے بیان پر ردعمل تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

وزیراعظم شہباز شریف کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

وزیراعظم شہباز شریف کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

وزیراعظم نے عمران خان کے بیا ن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ سفید جھوٹ ، غلط بیانیاں آپ کی سیاست کا تعارف ہیں ۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں آپ سے یہ جوابی سوال پوچھتا ہوں کیا وزیر آباد واقعے سے پہلے سے آپ پاک فوج کی قیادت پرمسلسل کیچڑاچھالنے کا سلسلہ جاری نہیں رکھے ہوئے ؟وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار سے محروم ہونے کے بعد باربار پاک آرمی کو بطور ادارہ بدنام کرنا آپ کی سیاست کا طریقہ کار رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہر روز دھمکانے ، بے بنیاد الزام لگانے کے سوا آپ نے کون سا قانونی طریقہ کا راپنا یا ؟ آُپ نے وفاقی حکومت کی طرف سے کئی گئی تعاون کی پیشکش ٹھکرا دی ۔شہبا ز شریف کا کہنا ہے کہ آپ نے قانونی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا ۔ کبھی سچائی کی کھوج میں کوئی دلچسپی تھی ، قابل مذمت واقعے کو آپ نے اپنے گھٹیاں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔

Exit mobile version