لاہور – وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے ایم این اے حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا ہے۔
وزیراعظم اور ان کے بیٹے کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست گزاروں کے مطابق نیب کے نئے قانون کے تحت احتساب عدالت کو ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔ استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چیئرمین نیب کو ریفرنس واپس کرے۔ عدالت نے نیب سے 11 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے شہباز شریف کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انور حسین پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔
Leave feedback about this