وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے پاکستان Roze News
پاکستان

وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے

وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے

وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف،متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر آج اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔دورے میں وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات ہوگی جس میں دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان اقتصادی،تجارتی اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ د ینے اور یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کے لئے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔

Exit mobile version