ن لیگ سندھ میں باضابطہ انتخابی مہم شروع کررہی ہے ، کھیئل داس کوہستانی پاکستان Roze News
پاکستان

ن لیگ سندھ میں باضابطہ انتخابی مہم شروع کررہی ہے ، کھیئل داس کوہستانی

ن لیگ سندھ میں باضابطہ انتخابی مہم شروع کررہی ہے ، کھیئل داس کوہستانی

ن لیگ سندھ میں باضابطہ انتخابی مہم شروع کررہی ہے ، کھیئل داس کوہستانی

کھیئل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ سندھ میں ن لیگ باضابطہ طورپر انتخابی مہم شروع کرنے جارہی ہے ۔کھیئل داس کوہستانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ لیاری ، کیماڑی ،ملیر اور کورنگی میں بھی ورکرز کنونشن منعقد کریگی ۔انہوں نے کہاہے کہ اس سلسلے میں پہلا ورکر ز کنونشن پندرہ دسمبر کو حیدر آباد میں ہوگا جبکہ نوشہرو فیروز ، سانگھڑ ، میرپور خاص میں بھی ن لیگ کے ورکرز کنونشن ہوں گے ۔کھیئل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ نواب شاہ ، سکھر ، لاڑکانہ ، ڈویژنز میں بھی اجتماعات ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ کنونشنز سے بشتر میمن ، نہال ہاشمی اور دیگر رہنما خطاب کرینگے۔کھیئل داس کوہستانی نے یہ بھی کہاہے کہ بیس اور پچیش دسمبر کرسمس ، قائد اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کی تقاریب بھی منعقد ہوں گی۔

Exit mobile version