پاکستان

نیب ترامیم:ڈاکٹر عاصم نے462ارب کرپشن کیس میں احتساب عدالت کا اختیار چیلنج کردیا

نیب ترامیم:ڈاکٹر عاصم نے462ارب کرپشن کیس میں احتساب عدالت کا اختیار چیلنج کردیا

کراچی:سابق وزیر پٹرولیم ڈا کٹر عاصم نے462ارب روپے کی کرپشن کیس میں احتساب عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق462ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت اس کیس کو نہیں سن سکتی۔ڈاکٹر عاصم کے وکیل کے مطابق ریفرنس میں جن زمینوں کا ذکر ہے ان کے کیسز سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔نیب آرڈیننس اور دیگر وجوہات کی بناء پر یہ کیس احتساب عدالت میں نہیں سنا جاسکتا۔ڈاکٹر عاصم کا بیان آج ریکارڈ ہونا تھا۔تحریری بیان تیار ہے،عدالت جب کہے گی جمع کروادیں گے۔احتساب عدالت نے ڈاکٹ عاصم کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر سے جواب طلب کرلیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image